52

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو مثالی بنانے کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو مثالی بنانے کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ھے*۔ اس ضمن میں محکمہ فاریسٹ کو فوری طور پر پارک کی صفائی و پلانٹیشن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر کو فارسٹ پارک کی بحالی اور پلانٹیشن کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور شہریوں کو خوشگوار وسرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ھے۔ہمیں شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کی ترغیب دینا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں صفائی و پلانٹیشن مہم پر ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمد کیا جارہا ھے جس کے تحت سرکاری دفاتر،کالجز،یونیورسٹیز،جیلوں، پارکوں،گرین بیلٹس اور دیگر دستیاب جگہوں پر قد آور پودے لگا کر ان کی نشوونما کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے لالہ زار کالونی فیز ون کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔ انہوںنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کالونی میں پارکوں کی بحالی کیلئے جلد اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری بے حدضروری ہے، لگائے جانےوالے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ پودے پروان چڑھیں اور ماحول خوشگوار نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں