63

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی جامع مسجد نور شہید روڈ میں کھلی کچہری ۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل جان کر انکی داد رسی کے احکامات جاری کئے* ۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی جامع مسجد نور شہید روڈ میں کھلی کچہری ۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل جان کر انکی داد رسی کے احکامات جاری کئے* ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ضلع بھر میں عوام الناس کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جارھے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت نے جامع مسجد نور شہید روڈ میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل جان کر انکی داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ھے ۔ جمعتہ المبارک کے دن شہریوں کی کثیر تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد میں آتی ھے یہاں ان سے ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ھوتی ھے بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ھے تاکہ ہر سطح پر شہریوں کی دادرسی یقینی بنائی جاسکے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سرکل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے سرکل ہائے کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور متاثرین کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات عمل میں لائیں، انسداد جرائم کیلئے شہریوں کیساتھ رشتہ ابلاغ مضبوط چاہتے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں