52

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سرپرائز دورہ کیا۔ انہوں نےٹراما سینٹر کی منتقلی کا جائزہ لیا، ہسپتال کی ریویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سرپرائز دورہ کیا۔ انہوں نےٹراما سینٹر کی منتقلی کا جائزہ لیا، ہسپتال کی ریویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا* اس موقع پر ایکسین بلڈنگ کو ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کنسلٹنٹ کی رات کی ڈیوٹی بارے ایم ایس کو تاکید کی۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ بارے مریضوں اور لواحقین سے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نےپیڈز وارڑ میں رش کنٹرول کرنے کے حوالہ سے لواحقین کے بیٹھنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بارے ہدایات جاری کیں۔ محمد عمیر نے ہسپتال کے معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کے بہتر اور موثر اقدامات کرنےبارے بھی احکامات جاری کیے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر صدر انجمن الیکٹرانکس ملک اظہر حسین کی جانب سے ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو ٹھنڈے پانی کی سہولت مہیا کرنے کیلئے واٹر کولر کی تنصیب پر ان کی نیک کاوش کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں