137

*جھنگ(جاوید اعوان سے )تھانہ وریام والا پولیس کی بروقت کارروائی مشہد حسین ولد صداقت حسین ڈب نویں کلاس کے سٹوڈنٹ پر کتے چھوڑ کر مبینہ طور پر زخمی کروانے والے قائم بھروانہ کے شعیب بھروانہ نامی زمیندار اور بوٹا جٹ پر مقدمہ درج کر دیا گیا*

تفصیلات کے مطابق شعیب بھروانہ نامی زمیندار اور بوٹا جٹ نے 15 سالہ سٹوڈنٹ مشہد حسین پر کتا چھوڑ کر زخمی کروا دیا جس پر صداقت حسین ڈب نے تھانہ وریام والا میں درخواست گزاری کہ میری داد رسی کی جائے تھانہ وریام پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ وریام اور ان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ جاگیرداری نظام کی وجہ ضلع جھنگ تباہ حالی کا شکار ہے پولیس کے بروقت اقدام اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی شور کوٹ مہر حیات سرگانہ کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل کو حل اور دادرسی کرنا ہمارا فرض ھے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ھے عوامی خدمت عبادت سمجھ کر رھے ہیں قانون کو روندنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں