28

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ہتک عزت بل جمہوری دشمن اور عوامی حقوق کی پامالی ھے۔ صدر، جنرل سیکرٹری یونین و ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ہتک عزت بل جمہوری دشمن اور عوامی حقوق کی پامالی ھے۔ صدر، جنرل سیکرٹری یونین و ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ*
پنجاب ہتک عزت بل جمہوری دشمن اور عوامی حقوق کی پامالی ھے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ مہر نوید سدھانہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ مہر محمد ریاض نول، صدر یونین آف جرنلسٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ ملک وحید احمد و جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ عمران گل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران بزور طاقت آزادی رائے کو دبا نہیں سکتے یہ کالا قانون ھے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور یہ قانون واپس لیں۔ ہم اس بل کی ہر جگہ مخالفت کریں گے۔ اس بل کا مقصد عدالتی نظام کو مفلوج کرنا اور آزادی اظہار پر قدغن لگانا ھے۔ اس بل کا مقصد میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر غیر قانونی پابندیاں لگانا ھے۔ اس قانون کے ذریعے شفافیت کےعمل کو روکنا ھے اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا ھے۔ اس بل کا مقصد مخصوص شخصیات کو تحفظ دینا ھے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ اس قانون پر ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں