81

اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر) اٹھارہ ہزاری رشید پور نہر پل تا ہیڈ تریموں لنک روڈ بنایا جائے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما رانا محمد افتخار نے اپنے ایک بیان میں کیا

اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر) اٹھارہ ہزاری رشید پور نہر پل تا ہیڈ تریموں لنک روڈ بنایا جائے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما رانا محمد افتخار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آبادیوں اور چوک پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے نہر رنگپور پٹری پر سڑک بنا دی جائے تو شہر سے ٹریفک کا دباؤ کم ھو سکتا ھے انہوں نے کہا کہ برجی نمبر 13 پر متبادل راستہ کے لیے پل تعمیر کر دیا جاتا تو عوام کو موجودہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا انہوں نے درخواست میں کہا کہ موجودہ پل کئی مرتبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے ٹھیکیدار اور محکمہ کی ملی بھگت کی وجہ سے ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے پل کئی بار زمین بوس ھو چکا ھے انہوں نے متعلقہ حکام کو ایک تحریری درخواست کے ذریعے آگاہ کرتے ھوئے کہا ھے کہ پل پر میعاری مٹیریل نہ لگایا گیا اور بارش کے پانی کے لیے پل میں سوراخ نہ رکھے گئے تو دوبارہ پھر پل کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہو گی انہوں وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کو آگاہ کرتے ہوئے پل کے کام کی مانیٹرنگ کرنے کا مطالبہ کیا ھے اور کرپٹ افسران اور ٹھیکیداران کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں