24

*جھنگ(جاوید اعوان سے) قیام امن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہیڈ کانسٹیبل خضر عباس کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) قیام امن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہیڈ کانسٹیبل خضر عباس کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا* تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر شہید ہیڈ کانسٹیبل خضر عباس کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل غضنفر علی نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ پولیس کے دستے نے شہید ہیڈ کانسٹیبل خضر عباس کی قبر پر سلامی پیش کی۔ ڈی ایس سٹی سرکل نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور تحائف پیش کئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے 1991 میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ ذندہ رہیں گے۔ شہداء پولیس ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق شہداء کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں