24

*جھنگ(جاوید اعوان سے).رورل ہیلتھ سنٹر موضع باغ کا ایکسرے پلانٹ عرصہ دراز سے خراب عوام رل گئی. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں .عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).رورل ہیلتھ سنٹر موضع باغ کا ایکسرے پلانٹ عرصہ دراز سے خراب عوام رل گئی. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں .عوامی مطالبہ*
*جھنگ. رورل ہیلتھ سنٹر موضع باغ کا ایکسرے پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ھے اور عوام رل گئی ھے. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر موضع باغ تحصیل جھنگ کا ایکسرے پلانٹ عرصہ دراز سے خراب پڑا ھے علاقے کی عوام کو ایکسرے کروانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ جانا پڑتا ھے یا پھر مہنگے داموں باغ سے ھی ایکسرے کروانا پڑتا ھے متعدد بارے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو ایکسرے پلانٹ ٹھیک کروانے کی درخواستیں بھی دی گئی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ھوئی ھے جب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر موضع باغ کا ایکسرے پلانٹ کنڈم ھو چکا ھے اور ناقابل مرمت ھے اب یہاں پر نیا ایکسرے پلانٹ ھی لگنا ھے مگر نئے ایکسرے پلانٹ کے ابھی تک ھمارے پاس فنڈ نہیں ہیں عوامی اور سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ موضع باغ کے باسیوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے اپیل کی ھے کہ موضع باغ میں نیا ایکسرے پلانٹ لگوایا جائے تاکہ علاقے کی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں