18

*جھنگ(جاوید اعوان سے) گزشتہ ایک ماہ کے دوران جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی ، جرائم پیشہ عناصر سے 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ، 78 اشتہاری مجرمان ، 60 عدالتی مفروران گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) گزشتہ ایک ماہ کے دوران جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی ، جرائم پیشہ عناصر سے 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ، 78 اشتہاری مجرمان ، 60 عدالتی مفروران گرفتار* تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں تھانہ کی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی 24/7پولیسنگ، مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے مکمل فالو اور جائے وقوعہ پر گزٹیڈ پولیس افسران کے لازمی پہنچنے کی پالیسی سے کرائم کی شرح میں نمایاں کمی جبکہ وارداتوں کے ٹریس ہونے کی شرح میں کئی گنا اضافہ ھوا۔ ماہ مئی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے نتیجہ میں 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ 4 چور و ڈکیت گینگز کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 27 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ ماہ مئی میں منشیات کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں 45 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور ملزمان کے قبضہ سے چرس 19 کلو گرام ، شراب 558 لیٹر اور 500 لیٹر لہن برآمد کیا گیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 62 مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان سے 03 بندوق ، 02 رپیٹر ، 57 پسٹل اور 01 خنجر برآمد کیا گیا ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 78 اشتہاری مجرمان جبکہ 60 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے اجلاس میں پولیس افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات فروشوں اور کریمینل گینگسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں