56

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی پولیس لائنز میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان سے میٹنگ ۔ ڈی پی او نے جھنگ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے ادا کرنے کے حوالے سے ریکروٹ کانسٹیبلان کو بریفنگ دی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی پولیس لائنز میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان سے میٹنگ ۔ ڈی پی او نے جھنگ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے ادا کرنے کے حوالے سے ریکروٹ کانسٹیبلان کو بریفنگ دی* ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت پولیس لائنز میں نئے بھرتی ھونے والے کانسٹیبلان سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ ریکروٹ کانسٹیبلان کو جھنگ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آپ سب قانون کی پاسداری اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ پیش کر کے پولیس کے وقار میں اضافہ کریں ۔ آپ نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے کام کر کے محکمہ کا نام روشن کرنا ھے۔رویوں میں تبدیلی لاتے ھوئے شہریوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور پولیس کا مثبت امیج شہریوں کے سامنے اجاگر کریں۔ آپ کو موجودہ حالات اور بدلتی صورتحال میں پولیس کے فرائض کا بخوبی احساس دلانا ضروری ھے۔پولیس کی سب سے اہم ذمہ داری شہریوں کے جان، مال و عزت کی حفاظت، جرائم کا خاتمہ اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلوانا ھے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پرمیں آپ کو محکمہ پولیس کے شہداء کی یاد دلاتے ھوئے کہوں گا کہ ہمارے شہدا ء نے فرائض کی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور ہم پر اس فرض کی ادائیگی کا قرض چھوڑ گئے۔ ہم سب مل کریہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہمارے شہدائے پولیس نے وطن کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دیں ہم بھی اس مادر وطن کا قرض ادا کرنے میں ذرہ برابر بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں