12

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے رانگ پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے رانگ پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی*۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کا وزٹ کریں، رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریں، مارکیٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک پلان کو یقینی بنائیں، غیر معمولی رش ہونے پر مخصوص روڈز پر ٹریفک چلائی جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے مسافر شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔تحمل مزاجی کیساتھ شہریوں کیساتھ پیش آیا جائے۔بلاکیج کا باعث بننے تمام رانگ پارک گاڑیوں کو لفٹرز کے ذریعے نہ صرف ہٹایا جائے بلکہ انہیں چالان کیا جائے، مزید ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہریوں میں ، بس اسٹینڈز پر ڈرائیوران میں ، اور بالخصوص ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوران میں شعور کو بھی اُجاگر کریں۔شہر بھر میں ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل واقع نہ ھو، ڈی پی او نے مزید تنبیہہ کرتے ھوئے کہا کہ میرے سرپرائز وزٹ کے دوران اگر کوئی ٹریفک اہلکار سستی یا کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اسکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں