18

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ، گذشتہ سال کی نسبت رواں سال چوری، ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں واضح کمی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ، گذشتہ سال کی نسبت رواں سال چوری، ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں واضح کمی*۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجہ میں رواں سال چوری ، ڈکیتی ، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ۔ گزشتہ اور رواں سال ماہ مئی کے تقابلی جائزے کے مطابق رواں سال موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 30 فیصد ، ڈکیتی کی وارداتوں میں 100 فیصد ، رابری کی وارداتوں میں 41 فیصد ، ہاؤس رابری کی وارداتوں میں 91 فیصد جبکہ نقب زنی میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ھے اور جرائم کے تدارک کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں جس کی وجہ سے رواں سال جرائم میں واضح کمی آئی ھے ۔ ضلع بھر میں ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ کا عمل یقینی بنایا جارہا ھے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائی گئی ھے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے متاثرین کی فوری دار رسی یقینی بنائی جا رھی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں