97

جھنگ(جاوید اعوان سے) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ھدایت کی ھدایت پر ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری سرکل ندیم افضال اور انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور انچارج چوکی روڈو سلطان کی سربراہی میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن*

جھنگ(جاوید اعوان سے)
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ھدایت کی ھدایت پر ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری سرکل ندیم افضال اور انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور انچارج چوکی روڈو سلطان کی سربراہی میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن*
اٹھارہ ہزاری پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف منظم کاروائیاں جاری عامر رضا عرف بھالو سے 1360 کلو گرام چرس برآمد ملزم گرفتار
جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شاہ زیب کو بھی دھر لیا گیا اسلحہ برآمد کر کے تھانہ اٹھارہ ہزاری میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری پولیس کی انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او کی سربراہی میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں ملزم شاہ زیب سے ناجائز اسلحہ جبکہ عامر عرف بھالو سے 1360 گرام چرس برآمد کر کے علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر لئے گئے
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد ، اور ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ،ڈی ایس پی سرکل مہر ندیم افضال کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے واضح احکامات کی روشنی میں کاروائیاں جاری ہیں نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے برباد نہیں ہونے دیں گے ہم اعلی افسران کی ہدایات پر دن رات عوام کی حفاظت پر مامور ہیں قانون پاسداری ہر شہری پر فرض ھے پولیس سے تعاون کریں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے میں آسانی ھو شہریوں کو بہترین انداز سے انصاف فراہم کیا جا رہا ھے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل مہر ندیم افضال کے احکامات پر تھانہ اٹھارہ ہزاری کے تمام علاقوں کو کرائم فری بنائیں گے جس پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل مہر ندیم افضال نے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی ساری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں