22

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروایئرز کی سرکاری گاڑیاں تو خستہ حالت اور چلنے کے قابل نہیں ہیں مگر منتھلی پیٹرول کہاں جاتا ھے عوامی سوال*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروایئرز کی سرکاری گاڑیاں تو خستہ حالت اور چلنے کے قابل نہیں ہیں مگر منتھلی پیٹرول کہاں جاتا ھے عوامی سوال*
*ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروایئرز کی سرکاری گاڑیاں تو خستہ حالت میں ہیں اور چلنے کے قابل نہیں ہیں مگر منتھلی پیٹرول کہاں جاتا ھے تفصیلات کے مطابق چند سال پہلے ہر یونین کونسل میں ایک لیڈی ہیلتھ سپروائزر تعینات کی گئی تھی اور اسے ایک سرکاری گاڑی بمعہ ڈرائیور الاٹ کی گئی تھی عرصہ دراز گزرنے کے بعد اب ضلع بھر کی تمام سرکاری گاڑیاں خستہ حالت میں ہیں اور ناقابل استعمال ہیں ان میں سے اکثر کھڑی ہیں اور چلنے کے قابل بھی نہ ہیں مگر منتھلی ملنے والا پٹرول بدستور مل رہا ھے اور استعمال ھو رہا ھے نہ جانے کہاں اور ھاں جب گاڑیاں چلتی نہیں ہیں تو انکے ڈرائیور کہاں ہیں کس جگہ ڈیوٹی دے رھے ہیں ذرائع کے مطابق انکی تنخواہیں مسلسل چل رھی ہیں جب اس سلسلے میں متعلقہ آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو وہ اپنے دفتر موجود نہ تھے اور ان کا موبائل فون بھی حسب روایت بند تھا عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد ڈپٹی کمشنر جھنگ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں