34

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ قومی کاز کی تکمیل کیلئے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ قومی کاز کی تکمیل کیلئے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا*، پولیس فوکل پرسن فیسکو سٹاف کیساتھ مسلسل رابطے میں رھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں واپڈا حکام کیساتھ ھونے والی میٹنگ میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت واپڈا حکام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد ھوا۔میٹنگ میں بجلی چوروں کے خلاف منظم حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واپڈا حکام سے میٹنگ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف سخت قانونی ایکشن کیلئے پولیس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بجلی چوروں سے نمٹنے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی زیرنگرانی سپیشل ٹیمیں نہ صرف استغاثہ جات پر فوری کاروائی عمل میں لائیں گی بلکہ ملزمان کو گرفتار کر کے انکو چالان بھی کیا جائے گا۔مزید ڈی پی او نے کہا کہ فیسکو تنصیبات کے تحفظ کیلئے موثر گشت کو بھی یقینی بنایا گیا ھے۔۔بجلی چوری کے معاملات میں زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے گی، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کیساتھ ملکر بجلی چوروں کا صفایا کیا جائے گا۔انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری سے متعلق زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد مکمل کرکے پولکام پر اپڈیٹ کئے جائیں۔ڈی پی او نے مزید واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں