20

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ریسکیو 15 کی کال پر پولیس کا بروقت ایکشن، اغواء ہونے والی لڑکی چند گھنٹوں میں بازیاب، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو ٹاسک سونپ دیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ریسکیو 15 کی کال پر پولیس کا بروقت ایکشن، اغواء ہونے والی لڑکی چند گھنٹوں میں بازیاب، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو ٹاسک سونپ دیا* تفصیلات کے مطابق ریسکیو 15 پر غضنفر نامی شہری نے اطلاع دی کہ انکی 20 سالہ لڑکی روبینہ کو تین کس ملزمان نے اغواء کر لیا ھے، پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ھوئے ملزمان کا تعاقب کیا، اور لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروایا۔پولیس کی نقل و حرکت سے خوفزدہ ھو کر ملزمان مغوی کو چھوڑ کر فرار ھو گئے ہیں، جنکی گرفتاری کیلئے ناکہ جات پر پولیس کی نفری کو الرٹ جاری کردیا گیا ھے، مزید پولیس کی ٹیموں کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کی تاکید کی ھے، مزید ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں بالخصوص خواتین اور کم سن بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کیلئے موثر کردار ادا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں