26

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر قیادت ریل بازار تا فوارہ چوک تک پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی واک منعقد ھوئی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر قیادت ریل بازار تا فوارہ چوک تک پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی واک منعقد ھوئی* جس میں انجمن تاجران اور دوکاندار بھی ہمراہ تھے۔ واک کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی گئی ھے۔ شہر ی اور دوکان دار ماحول دشمن پلاسٹک بیگز سے جان چھڑائیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ اس موقع پر دوکانداروں اور تاجروں نے پلاسٹک بیگرز کے بائیکاٹ کا عزم کیا۔واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے دوکانداروں اورمارکیٹ میں آئے شہریوں کو کپڑے کے تھیلے بھی فراہم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں