31

*شورکوٹ (جاوید اعوان سے)ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ حسن احمد نے تھانہ شورکوٹ سٹی کے مشہور مقدمہ زنا کا فیصلہ سناتے ہوۓ ملزمان وسیم الحسن اور تسلیم بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا*

*شورکوٹ (جاوید اعوان سے)ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ حسن احمد نے تھانہ شورکوٹ سٹی کے مشہور مقدمہ زنا کا فیصلہ سناتے ہوۓ ملزمان وسیم الحسن اور تسلیم بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا*۔ مرکزی ملزم وسیم الحسن ولد سرفراز ملک کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مشہور قانون دان انوار حسین طاہر ایڈووکیٹ ہایئکورٹ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق مستغیث مقدمہ محمد ظفر نے مقامی پولیس کو درخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ ریحانہ بی بی کو ملزمہ تسلیم بی بی بہانے سے اپنے گھر لے گئ یہاں ملزم وسیم الحسن پہلے سے موجود تھا جس نے زبردستی ریحانہ سے زنا حرامکاری کی جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ نمببر 864/23 بجرم 376 درج کیا اور فرد جرم کے بعد مرکزی ملزم کی طرف سے وکٹم اور گواہان پر انوار حسین طاہر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے جرح کی اور جرم ثابت نہ ھونے پر ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ حسن احمد نے انوار حسین طاہر ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کے دلائل پر ملزمان وسیم الحسن اور تسلیم بی بی کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں