28

*جھنگ (جاوید اعوان سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام جھنگ یونیورسٹی میں خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار میں صحت بخش خوراک کی انسانی زندگی میں اہمیت، صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات بارے آگاہی دی گئی* ۔

*جھنگ (جاوید اعوان سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام جھنگ یونیورسٹی میں خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار میں صحت بخش خوراک کی انسانی زندگی میں اہمیت، صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات بارے آگاہی دی گئی* ۔محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف جھنگ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین کی جانب سے شرکاء کو محفوظ خوراک کی پیداوار ، استعمال، مضر صحت اور فائدہ مند خوراک بارے آگاہی دی گئی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماہم وحید ،اسسٹنٹ کمشنر اسفند ،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مشتاق اور وقاص خان جھگڑ, نوخیز عباس سمیت دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اچھی صحت کے لئے اچھی خوراک بہت ضروری ھے ۔ خوراک کو حفظان صحت کے اصول کے مطابق استعمال کیا جائے ۔حکومت اور شہریوں کو صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے مضر صحت کھانوں بارے آگاہی میں اپنا کردار ادا کرنا ھو گا۔سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ خوراک کے عالمی دن پر منعقدہ سیمینار سے انہیں بہت ساری معلومات تک رسائی ملی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں