44

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے) شورکوٹ کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میرے لیے اولین ترجیح ھے*

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے) شورکوٹ کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میرے لیے اولین ترجیح ھے*

شورکوٹ ایک پسماندہ تحصیل ,ھے جس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ھوگا۔تاکہ شورکوٹ کی عوام کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔پنجاب اسمبلی میں مصروف ترین دن گزارا،شورکوٹ کے مسائل جو آج تک ہمارے نمائندے نہیں پہنچا سکے ان پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تفصیلی بات چیت ھوئی۔اس ملاقات میں شورکوٹ کے بہت سے مسائل پر بات ھوئی جن میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں 120 بیڈ کے مطابق عملہ کی فراہمی ،ڈائیلاسز یونٹ،کارڈیک یونٹ کی فراہمی،ریسکیو 1122 کے لیے ایمبولینس،کے متعلق بات کی گئی،جسے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،اسکے بعد وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات انکے چیمبر میں ہوئی،جھنگ میں کرپشن معافیاں کے متعلق انہیں آگاہ کیا،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ورکر اور محنتی ملنسار شخصیت کے مالک ہیں،اسکے بعد سابقہ منسٹر بلدیات ،منرل اینڈ مائنز،اور وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد صاحب سے ملاقات ھوئی،جنہوں نے میری کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا،اور شورکوٹ کے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی بھی کروائی،اس موقع پر ابراہیم حسن مراد سابقہ وزیر کی سیکرٹری محترمہ صدف کشمیری صاحبہ بھی موجود تھی۔ابراہیم حسن مراد نے عید کے بعد لاہور آنے کی دعوت دی اور مزید شورکوٹ کے ایشو اجاگر کرنے کا کہا۔اس موقع پر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کے سابقہ حکومت میں جھنگ کے لیے فنڈز میں نے جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں