29

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع میں چائلڈ ابیوز کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایات جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع میں چائلڈ ابیوز کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایات جاری*،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ھوئے کہا کہ بچوں کے خلاف ھونے والے جرائم سے معاشرتی امن اپنا توازن کھو دیتا ھے، درندگی کا شکار ھونے والے بچے زندگی کی سانسیں انجانے خوف اور وحشت کیساتھ لیتے ہیں، انکا اعتماد کچلا جاتا ھے،انہوں نے چائلڈ ابیوز کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ھوئے کہا کہ جو ملزمان چھوٹے بچوں کیساتھ درندگی کے مظاہرے میں اپنی کسی قسم کی تسکین کرتے ہیں وہ قانون کی نظر میں کسی رو رعائت کے مستحق نہیں،ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ بچوں کے خلاف ھونے والے افسوسناک واقعات معاشرتی ماحول کو مذید حساس کر دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چائلڈ ابیوز کے جن مقدمات میں ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ھوئے ان کے تفتیشی افسران،ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز اور دیگر ذمہ دار پولیس افسران سے پوچھ گچھ ھو گی،سستی،غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب پولیس والوں کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں