41

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا*۔ جس میں امن کمیٹی کے ممبران سمیت انجمن تاجران و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی و سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی ممبران نے بھی اپنی تجاویز پیش کئیں۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کے مثالی اقدامات کئے جا رھے ہیں۔آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ سیوریج کی شکایات کے ازالہ کیلئے بھی میونسپل کمیٹیز کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ھونگے۔امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع میں امن و امان کے حوالے سے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔میٹنگ کے اختتام پر ملک و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں