36

*جھنگ(جاوید اعوان سے).اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی انتظامیہ نے ڈپٹی ڈاکٹر سیف اللہ کی آنکھوں میں دھول جھونک دی .سی ای او ہیلتھ اتھارٹی توجہ دیں. عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی انتظامیہ نے ڈپٹی ڈاکٹر سیف اللہ کی آنکھوں میں دھول جھونک دی .سی ای او ہیلتھ اتھارٹی توجہ دیں. عوامی مطالبہ*
*جھنگ.اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی انتظامیہ نے ڈپٹی ڈاکٹر سیف اللہ کی آنکھوں میں دھول جھونک دی .سی ای او ہیلتھ اتھارٹی توجہ دیں. عوامی مطالبہ* تفصیلات کے مطابق اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان میں دھڑلے سے چل رہا ھے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل 18 ہزاری ڈاکٹر سیف اللہ اسجد نے اس ہسپتال کا وزٹ کیا اور خاموشی سے واپس ا گئے جبکہ اس ہسپتال میں سرجن نہ ھونے کے باوجود بھی سرجری ھوتی ھے نہ ہی کوئی مریض کو بے ہوش کرنے والا ڈاکٹر ھے اور نہ ہی ان کے پاس بلڈ بینک ھے اور ان کے پاس کوئی پیتھالوجسٹ بھی نہیں ھے جس کی نگرانی میں کلینیکل لیبارٹری چل رھی ھو خود سے ھی بلڈ کے ٹیسٹ کرتے ہیں اور رپورٹس جاری کر دیتے ہیں مزید ذرائع نے یہ بھی بتایا ھے کہ اس ہسپتال کا اپریشن تھیٹر بھی اپ ٹو مارک نہیں ھے جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی اس ہسپتال کی طرف سے انکھیں بند کی ہوئی ہیں نہ جانے کیوں….؟؟؟؟؟ ذرائع کے مطابق رخسانہ بی بی ذوجہ محمد اسماعیل قوم آرائیں سکنہ چک 5 مرلہ سکیم موضع حسوبلیل کو مورخہ 25/09/23 کو ڈیلیوری کے سلسلہ میں مذکورہ بالا ہسپتال پر لایا گیا یہاں پر ڈاکٹر زنیرا نے آپریشن کیا اور دوران آپریشن بچہ دانی بھی نکال دی اور مثانہ کی نالی بھی کاٹ دی 65 ہزار روپے مریض کے لواحقین سے لیا گیا ہزاروں روپے کی دوائیاں دی گئیں مریض 5/6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی آج تک بستر پر ھے بعد ازاں مریض کو ڈاکٹر عطا الرحمن رانا ہسپتال گڑھ موڑ سے اور ڈاکٹر بشریٰ نذیر جھنگ سے بھی چیک کروایا گیا جنہوں نے کہا کہ مثانہ کی نالی سابقہ آپریشن میں نااہلی کی وجہ سے کاٹی جاچکی ھے پھر مریض کا علاج مورخہ 07/11/23 سے نشتر ہسپتال ملتان سے جاری کیا گیا مورخہ 22/01/24 تا 02/02/24 تک مریض کو نشتر ہسپتال ایڈمٹ بھی رکھا گیا جبکہ مریضہ صحت یاب نہ ھوئی ھے مریضہ ایک نہایت ہی غریب فیملی سے تعلق رکھتی ھے لاکھوں روپے ڈاکٹر زنیرا نے لوٹ کر زندگی تباہ کر دی ھے
عوامی اور سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد سے اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی بارے اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل انکوائری کی اپیل کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں