22

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ جھنگ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے منعقدہ سپورٹس گالہ میں تیر اندازی اور کک باکسنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ جھنگ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے منعقدہ سپورٹس گالہ میں تیر اندازی اور کک باکسنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا*۔پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امان اللہ شان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کی جانب سے کھیلوں کے اہتمام سے بہت سارا نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ھے اور نوجوان نسل میں کھیلوں کا شوق پیدا ھوا ھے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے نہ صرف نوجوان نسل کی ذہنی و جسمانی نشونما ھوتی ھے وہیں ان کے اندر خود اعتمادی بھی پروان چڑھتی ھے۔امان اللہ شان کا مزید کہنا تھا کہ آرچری اور کک باکسنگ میں درجنوں کھلاڑی مختلف محکموں کی نمائندگی کر رھے ہیں جبکہ جھنگ کی آرچری پاکستان میں ایک نام رکھتی ھے یہاں سے بہت سارے نیشنل اور انٹرنیشنل آرچرز نے ملک و قوم اور اپنے ضلع کا نام روشن کیا ۔امان اللہ شان نے کھیلوں کے سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں