20

جھنگ(جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب نے ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت گریڈ19کے9 افسران کی گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی کے احکامات جاری کردیئے*

جھنگ(جاوید اعوان سے)
حکومت پنجاب نے ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت گریڈ19کے9 افسران کی گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی کے احکامات جاری کردیئے*
حکومت پنجاب نے ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت گریڈ19 کے9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کو گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جمعہ14 جون کو سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پراونشل سلیکشن بورڈ ون کی سفارشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب نے گریڈ19 کے جن9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کو گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی دینے کی منظوری دی ہے ان میں اے پی ایم او ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی حال تعینات ڈائریکٹر پروگرامز آفس آف دی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب، ڈاکٹر عبدالقیوم اے پی ایم اوحال تعینات الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،ڈاکٹر انجم رزاق اے پی ایم اوانسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور، ڈاکٹر امجد محمود اے پی ایم او جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر خالد محمود اے پی ایم اوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال، ڈاکٹر عابد حسین اے پی ایم او راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر محمد شکیل قادر اے پی ایم او پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، ڈاکٹر محمد علی اے پی ایم او ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پنڈ دادنخان جہلم اور ڈاکٹر نعیم اختر اے پی ایم او میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پرگریڈ19 کے15 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کی گریڈ 20 میں بطور پرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی کے کیسز ڈیفرڈ کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں