15

*جھنگ(جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی کے عالمی دن پر محکمہ زراعت توسیع جھنگ کی جانب سے ڈینگی کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی کے عالمی دن پر محکمہ زراعت توسیع جھنگ کی جانب سے ڈینگی کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا* جس میں ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر صائمہ مصدق بھروانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر ناصر سیال سمیت عملہ محکمہ زراعت شریک تھا ۔ ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر ڈاکٹر صائمہ مصدق بھروانہ نے واک کی قیادت کرتے ھوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ھے کہ وہ اپنے گھر اور گلی محلوں میں صفائی کا خاص انتظام کریں، کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ رہنے دیں جبکہ ملازمین مون سون موسم کی آمد کے پیش نظر بھرپور انسدادی اقدامات کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمہ اور حفاظتی تدابیر اپنانے بارے محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے عوام میں موثر آگاہی کےلئے سیمینار اور معلوماتی پروگرامز منعقد کروائے جائیں گے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی مچھر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں