8

*غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تسلسل نہ رک سکا حیسکو حیدرآباد کی ہٹ دھرمی برقرار*

*غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تسلسل نہ رک سکا حیسکو حیدرآباد کی ہٹ دھرمی برقرار*

*ہر دو گھنٹے بعد تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بنتی جا رھی ھے حیدرآباد کے شھری دوہرے عذاب میں مبتلا*

*حیسکو چیف کی آج ھونے والی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ثابت ھوٸی شہر کے تمام سب ڈویژنوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تسلسل ختم نہیں ھو سکا شدید گرمی و حبس میں یہاں عوام پریشان ھے وہیں دوسری جانب حیسکو کی جانب سے متواتر شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ھے۔*

*شہر حیدرآباد کے وفاقی و صوباٸی منتخب نماٸندے حیدرآباد کی عوام کو حیسکو کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجاٸے فی الفور وزیراعظم شھباز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر سے مطالبہ کریں کے نااہل حیسکو چیف روشن اوٹھو کی جگہ اہل اور قابل حیسکو چیف حیدرآباد کو دیا جاٸے اور حیدرآباد سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیا جاٸے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں