27

*عیدالاضحی کی اصل روح قربانی اور ایثار ھے مولانا بدرنصیر سلفی*

*عیدالاضحی کی اصل روح قربانی اور ایثار ھے مولانا بدرنصیر سلفی*
مولانا بدر نصیر سلفی رکن شوری مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے عید الاضحی کے اجتماع میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ
عیدالاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی یاد کراتی ھےعید الاضحی کی اصل روح ایثار اور قربانی ھے ہمیں اللہ تعالی کے دو برگزیدہ پیغمبروں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یاد دلاتی ھےاللہ تعالی نے جب ان دونوں کو ازمائش سے گزاراتو رضائے الہی کے لیے انہوں نے سر خم تسلیم کر لیا ہمیں بھی اللہ تعالی نے اپنی پیروی اور اپنے رسول کی پیروی کرنے کا حکم فرمایا ھے اللہ تعالی کی رضا خوشنودی کے لیے ہمیں تعلیمات اسلام کے فروغ کیلیےہر ممکن کوشش کرنی چاہیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو توحید کی خاطر بہت ساری ازماٸشوں سےگزرنا پڑا اللہ تبارک و تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل اللہ کے لقب سے نوازا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام جد الانبیاء نبی تھے اور ہمیں قرآن پاک میں بھی یہ حکم دیا گیا کہ ابراہیم علیہ اسلام کی پیروی کرو مولانا بدر نصیر سلفی رکن مجلس شوری مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عید الاضحی کی نماز کے بعد ملک پاکستان اور خصوصا فلسطین کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں