10

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے ، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائیگا اور کرپٹ عناصر کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے ، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائیگا اور کرپٹ عناصر کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا*۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران سٹی و صدر سرکل کے ساتھ دوران اجلاس ہدایات جاری کرتے ھوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت پولیس افسران سٹی وصدر سرکل کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ، ڈی ایس پی صدر سرکل ، جملہ ایس ایچ اوز ، انچارج چوکیات ، تفتیشی افسران اور محرران سٹی و صدر سرکل شریک ھوئے ۔ ڈی پی او کا کہناتھا کہ جرائم کی روک تھام اور متاثرین کو انصاف کی بلاتاخیر فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل کے احکامات و ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ناقص کارکردگی پر تفتیشی افسران کو سمری ٹرائل کے ذریعے سزا دی جائے گی۔پولیسں افسران نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں کو مزید موثر بنائیں ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کرائم پاکٹس اور ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر ناکہ بندی اور گشت کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو اور جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سرکل افسران اپنی زیر نگرانی مجرمان اشتہاری ، منشیات فروشوں, ٹارگٹ آفینڈرز ، کریمنل گینگز اور بجلی چوری میں ملوث بقیہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔بچوں اور عورتوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر فوری سخت ایکشن لیا جائے۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ممبران امن کمیٹی، جلوس و مجالس کے منتظمین ، انجمن تاجران و دیگر افراد سے میٹنگز کی جائیں۔
ڈی پی او نے واضح کیا کہ کرپشن پر زیرو ٹارلینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائیگا اور کرپٹ عناصر کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا۔ شہریوں کیساتھ عمدہ رویے کیساتھ پیش آئیں، بدتمیزی اور نازیبا رویوں پر سخت گرفت کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں