41

*شہید کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات ھے*

*شہید کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات ھے*
گزشتہ شب اٹک ریسکیو کا شیر جوان جو کہ ایک سیریس مریض کو راولپنڈی شفٹ کر رھے تھے راستہ میں ایمبولینس کا حادثہ ھوا اور ریسکیو جوان عمران جام شہادت نوش کر گیا شہید ھونے والے ریسکیو اہلکار محمد عمران جن کا تعلق تحصیل جنڈ کے گاؤں جلوال سے تھا۔
انکی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں جلوال میں ادا کر دی گئی.ریسکیو اہلکاروں نے شہید عمران کو سلامی پیش کی.شہید کی نمازجنازہ میں ریسکیو1122کے افسران اور عملہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں