21

*ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس*

*ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس*
عشرہ محرم الحرام کے انتظامی و سیکورٹی امور بارے امن کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دی گئی۔
عشرہ محرم الحرام میں صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے مثالی انتظامات ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر
تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر
امن کمیٹی کے ممبران کا محرم الحرام میں امن کے حوالے سے اہم کردار ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر
ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس عشرہ محرم پر امن برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن امان کے قیام کے باہمی تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے پر امن عاشورہ محرم کے حوالہ سے ہمہ وقت الرٹ ہیں،ڈپٹی کمشنر . امن کمیٹی کا کارروان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جلوسوں کے ساتھ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر
اجلاس میں بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے اراکین ضلعی امن کمیٹی، انجمن تاجران اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات ھوں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
اجلاس کے اختتام پر ملک کی تعمیر و ترقی و امن امان کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں