14

*وزیراعظم کا پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری ختم کرنے کا حکم*

*وزیراعظم کا پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری ختم کرنے کا حکم*

*وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔*

میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے وزیراعظم نے محمکے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیتے ھوئے کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ھو سکتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ جان جوکھوں کا کام ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ھے تو دوسری جانب عوامی توقعات، مالیاتی فنڈ زراعت اور کھاد پر ٹیکس لگانے کا کہہ رہا تھا، مسلسل مذاکرات اوربحث کے ذریعے عوام کو مزید ٹیکسوں سے محفوظ رکھا، آئی ایم ایف کو ان معاملات پر راضی کیا جو آسان نہ تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ھے معیشت صحیح ڈگر پر آگئی ہے اور دوست ممالک کے سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں، اب مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں