10

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ تھانہ جات میں SIPS ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور درخواست ہائے اور مقدمات کی تفتیش مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جائے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ تھانہ جات میں SIPS ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور درخواست ہائے اور مقدمات کی تفتیش مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جائے* ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ موچی والا کے سرپرائز وزٹ کے دوران پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ھوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے تھانہ موچی والا کا سرپرائز وزٹ کیا اور انسپکشن کی ۔ ڈی پی او نے حوالات ، جملہ دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواست ہائے اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او نے تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق SIPS ایس او پی کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور درخواست ہائے اور مقدمات کی تفتیش مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جائے ۔ کرائم پاکٹس کے اطراف موثر پٹرولنگ کی جائے، کریمنل گینگز ، منشیات فروش اور اشتہاری مجرمان اور بجلی چوری کے مقدمات میں بقایا ملزمان کی گرفتاریوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ محرم الحرام کے حوالے سے جلوس و مجالس کے منتظمین اور لائسنس داران سے رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ حوالات میں بند ملزمان کو سخت موسم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ان تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جس کا حق انہیں قانون دیتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں