19

*جھنگ(جاوید اعوان سے).چراغ تلے اندھیرا ڈی سی آفس میں لوٹ سیل شروع. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).چراغ تلے اندھیرا ڈی سی آفس میں لوٹ سیل شروع. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ مطالبہ*
ڈپٹی کمشنر آفس میں لوٹ میلہ لگا ھوا ھے
ڈپٹی کمشنر آفس میں ایچ آر سپرنٹنڈنٹ احسان الہٰی کی چاندی دہرے چارج ملازمین کی من پسند ڈیوٹیاں لگانےکے الگ الگ ریٹ جو نذرانہ نہ دے اسکو دور دراز دھکیل دیا جاتا ھے اور جو دےدے اسکو قریب سے قریب لگادیاجاتا ھے جبکہ موصوف کے پاس بل کلرک کا بھی چارج ھے یہاں پر الگ الگ ریٹ مقرر ہیں ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں ذرائع نےمزید بتایا ھے کہ جب سے یہ تعینات ھوا ھے ملازمین شدید دباؤ کا شکار ہیں دور دراز تبادلے کے ڈر سے ہر ماہ اسکے ہاتھوں بلیک میل ھوتے ہیں ضلع بھر کے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ھے کہ موصوف کی پرموشن میں بھی گڑبڑ ھے جس کی تحقیقات ھو رھی ہیں جلد بڑے بڑے انکشافات ھونگے۔ڈی سی جھنگ اور کمشنر فیصل آباد سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے کہ اسکو فی الفور ضلع بدر کیا جائے اور یہاں کسی اور سینئر ایماندار افسر کو تعینات کیا جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں