24

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ سرکاری املاک اور مقیم غیر ملکیوں کی فول پروف سیکورٹی کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ سرکاری املاک اور مقیم غیر ملکیوں کی فول پروف سیکورٹی کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے*، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کے سکیورٹی وزٹ کے دوران سکیورٹی افسران سے بات کرتے ھوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کا وزٹ کیا۔اور ضلع جھنگ میں موجود سرکاری املاک اور یہاں پر مقیم غیر ملکیوں کی فول پروف سیکورٹی کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر ڈی پی او نے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی چیک کریں، ڈی پی او نے سکیورٹی افسران کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا،ڈی پی او نے پلانٹس کے اطراف میں سیکورٹی کا گراس روٹ لیول تک جائزہ لیتے ہوئے چینی انجینئرز سے ملاقات کی،اور ان سے پلانٹس سمیت ذاتی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی کی،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پلانٹس کے اردگرد 24/7 پولیس گشت جاری رہتا ہے جبکہ غیر ملکی ماہرین کو دی گئی فول پروف سیکورٹی کی بھی گراس روٹ لیول تک نگرانی کی جا رہی ہے،پلانٹس کی انتظامیہ اور غیر ملکیوں نے ڈی پی او کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں