” *اسلام آباد میں سیاسی جلسے کا این او سی معطل* ”
چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلی سطح اجلاس منعقد ھوا ۔اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ھوئی
اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا
چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال۔ محرم الحرام کی آمد اور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ھے۔ اسلام آباد انتظامیہ
اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ھے.۔ انتظامیہ
14