16

*پاکستان* *پاک فوج ہمارا محور ہیں*

‏*پاکستان*
*پاک فوج ہمارا محور ہیں*
سوشل میڈیا پہ آنے کا مقصد دفاع پاکستان اور دفاع فوج تھا ۔ آج بھی اسی مقصد پہ ھوں ۔
آٹھ سال پہلے بھی یہی سوچ تھی کہ حب الوطنی کا معیار پاک فوج سے محبت ھے۔
جو شخص بھی اس محبت سے انکاری ھے۔ وہ کبھی محب وطن نہیں ھو سکتا۔
کیونکہ اس وقت اللہ کے بعد صرف پاک فوج ھے جو پاکستان کی بقاء کی ضامن ھے۔
تو پھر ہم اپنی بقاء کے ضامنوں کے ساتھ کیوں نہ کھڑے ھوں ۔
ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کادفاع اور ان سے محبت ہی صحیح راستہ ھے۔ پاکستان اور فوج ہمارا محور ھے۔ اوراپنے محور کے گرد گھومنا ہی بقاء ھے۔
باقی اگر کچھ ھے تو سب سراب ھے۔
یہ سیاسی وابستگیاں وقتی ابال ہیں۔ جب ابال آنا بند ھوگا ۔ خود ہی سب اپنے محور کی طرف واپس لوٹیں گے۔
جو نظریے ( محور) پہ کھڑا رہا وہ امر ھوگیا۔ جو ڈگمگایا اور پھر سنبھل گیا۔ وہ بھی صحیح راستے پہ آ گیا۔
لیکن جو ابھی تک شش و پنچ میں ھے وہ تمام عمر یونہی نظریاتی بھول بھولیّوں میں بھٹکتا رھے گا۔

سیاسی شیاطین یونہی ان کو بھٹکاتے رہیں گے۔
ابھی بھی وقت ھے لوٹ آٶ اپنے محور کی طرف , لوٹ آٶ کہ وطن بلا رہا ھے۔ لوٹ آٶ کہ مضبوط فوج کو مضبوط اور کامل یقین رکھنے والی قوم چاہیے۔

*ہماری منزل شہادت ھے۔* وطن راستہ ھے ۔ فوج اس رستے کی راہی۔ ہمیں بھی اسی رستے پہ پاک فوج کے پیچھے چلنا ھے۔
اور منزل پانی ھے۔ ان شاءاللہ

🌹 ہم وفا کے راہی ہیں🌹
ہم وطن کے گمنام سپاہی ہیں
دفاع کے سچے جذبے لیے
حامی, مخالف سب کو ہمراہ کیے

ہم چلے ہیں اک قوم بنانے
نہ کوئی پنجابی, سندھی, بلوچی
نہ ہی پشتون, کش میری اور سواتی
ہم ہیں پاکستانی دل ھے پاکستانی

اتحاد , اخوت کا ولولہ لیے
ہم چلے ہیں امن کا پرچم بلند کیے

ہم چلے ہیں قوم بنانے
جو چاہے ہمارے ساتھ چلے
شوق سے , جوش سے
بنا کسی غرض سے
دفاعِ دین کے لیے
دفاع ِوطن کے لیے
ہم نکلے ہیں اپنی بقاء کے لیے
جو چاہے ہمارے ساتھ چلے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں