28

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی ضلع بھر کے ڈرائیور کانسٹیبلان سے میٹنگ،انسداد جرائم کے حوالے سے پولیس وہیکلز میں نصب ٹیبس اور جدید اپلیکشنز کے موثر استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی ضلع بھر کے ڈرائیور کانسٹیبلان سے میٹنگ،انسداد جرائم کے حوالے سے پولیس وہیکلز میں نصب ٹیبس اور جدید اپلیکشنز کے موثر استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی*۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کے خلاف موثر نتائج کے حصول کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی ضلع بھر کے ڈرائیور کانسٹیبلان سے میٹنگ میں ڈرائیوران کو انسداد جرائم کے حوالے سے پولیس وہیکلز میں نصب ٹیبس اور جدید اپلیکشنز کے موثر استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات پر جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور اپلیکیشنز کا مؤثر استعمال عمل میں لایا جائے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیوران گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اوردشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایم ٹی او پولیس وہیکلز کی بروقت مرمت اور فٹنس کو مانیٹر کریں ، اس بارے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں