27

*جھنگ(جاوید اعوان سے) محرم الحرام میں فیسکو کے تمام آفیسرز اور اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ھے.جو خاص کر جلوس کے راستوں کو مکمل مانیٹر کریں گے

*جھنگ(جاوید اعوان سے) محرم الحرام میں فیسکو کے تمام آفیسرز اور اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ھے.جو خاص کر جلوس کے راستوں کو مکمل مانیٹر کریں گے**ان خیالات کا اظہار ایس ای فیسکو جھنگ سرکل شیخ مدثر نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب و ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر نوید سدھانہ سے ملاقات کے دوران کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اس سال ماہ محرم الحرام میں پہلے سے بہتر اور منظم انداز میں ضلع جھنگ میں فیسکو واپڈا کی ٹیمیں خدمات سر انجام دینے کو تیار ییں اور کہا کہ ضلع جھنگ کے سرکل میں ٹیمیں تشکیل دے دی گٸ ہیں جلوس کے روٹس پر عوام کو بہتری نظر آۓ گی اور مزید یہ بھی کہا کہ فیسکو واپڈا کے صارفین کو بجلی کے متعلق مساٸل کو ٹیمیں بروقت فوری طور پر حل کرنے کو تیار ہیں روٹس کے راستے میں ہماری تشکیل دی جانے والی ٹیم کے اہلکار و افسران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوۓ انتظامات مکمل کرلیے ہیں روٹس پر چوبیس گھنٹے ہماری ٹیمیں چاک و چوبند نظر آٸیں گی۔ اس موقعہ پر ایکسین ٹیکنیکل ملک مرید حسین کھوکھر اور سابق چیرمین و ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر مشتاق سدھانہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں