19

*وہاڑی۔ کرمپور میں پولیس مقابلہ / ڈی ایس پی شدید زخمی، 2 ڈکیت ہلاک*

*وہاڑی۔ کرمپور میں پولیس مقابلہ / ڈی ایس پی شدید زخمی، 2 ڈکیت ہلاک*
ڈی ایس پی میلسی رانا ندیم اقبال، ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم کی قیادت میں ملزمان کی کرمپور میں موجودگی پر وہاڑی اور فیصل آباد کی ایلیٹ ٹیموں کاخصوصی آپریشن
وہاڑی۔ پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم شدید زخمی
پولیس مقابلے میں پنجاب کا ٹاپ 10 اشتہاری اور گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت مارا گیا

ہلاک ھونے والا ملزم وقاص شاہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت 38 مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا

ہلاک ہونے والا دوسرا ملزم گلفام شاہ 13 مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا

ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کھڈیاں فیصل آباد سے تھا جو کہ دہشت اور خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او وہاڑی منصور امان وقوعہ کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچے

ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے پولیس مقابلے میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی رانا وسیم سے ملاقات کی

ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں