14

*پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کرلیا۔*

*پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کرلیا۔*

تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصراور امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ھوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، آئین اور قانون کی بحالی کی تحریک پر گفتگو کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ھوئے کہا کہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی بنیادپرقومی اورصوبائی نشستیں حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔

اس حوالے سے قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں