23

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسرائیلی جارحیت اور حماس کے عظیم رہنما و سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے سانحہ کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام جھنگ کی طرف سے یوم احتجاج منایا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسرائیلی جارحیت اور حماس کے عظیم رہنما و سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے سانحہ کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام جھنگ کی طرف سے یوم احتجاج منایا گیا* ۔مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی قراردادیں پاس کی گئیں اور اس موقع پر جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ و جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں مولانا مصدوق حسین شاہ ، قاری محمد طارق، مولانا قاری اقبال، قاری ابو بکر مدنی، مولانا ناصر حسن عارفی ، مولانا نورالدین ، مولانا محمد اکبر و دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی و اتحادیوں کی جارحیت سے انسانیت شرما گئی ھے ۔ بچے بوڑھے خواتین اور شہری آئے روز اسرائیل کی سفاکی کا شکار ھو رھے ہیں اور اب اسماعیل ہانیہ کی شہادت پوری مسلم اُمہ کے لیے چیلنج بن گئی ھے۔ مگر فلسطینیوں کے جذبہ جہاد و حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ مسلم حکمرانوں کا ضمیر کیوں گہری نیند سو رہا ھے ؟ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں سامراجی ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور پاکستانی حکومت کمزور سی مزمت کی بجائے دلیرانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔اوراو آئی سی فی الفور اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرکے فلسطینیوں کے ساتھ عملاً کھڑے ہو جائیں ورنہ اسرائیلی و اتحادی جارحیت ان سب کو نیست و نابود کر دے گی اور تمام مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں