42

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی رواں ماہ میں ریکارڈ کارگردگی* *4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ سے 35 عدد موٹر سائیکل برآمد* *ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے شاباش ، تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام کا اعلان

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی رواں ماہ میں ریکارڈ کارگردگی*
*4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ سے 35 عدد موٹر سائیکل برآمد*
*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے شاباش ، تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام کا اعلان*
ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی سپرویژن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے رواں ماہ میں کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدیل ، افتخار عرف کا کا محمد شہباز اور منور شامل ہیں۔ یہ گینگ تھانہ قادر پور ،سٹی ، کو توالی ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ صدر کے ایریا میں وارداتیں کرتا تھا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان سے 35 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے متاثرہ شہریوں کے حوالے کئے۔ ملزمان کے خلاف زبردست کاروائی کے نتیجے میں 54 مقدمات کو یکسو کیا گیا ۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے انسپکٹر مظہر شہزادہ سب انسپکٹر مبشر احمد سب انسپکٹر اجمل سمیجہ اور AVLS ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں جھنگ پولیس کا شہریوں کے جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسداد جرائم کیلئے ضلع بھر میں کرائم پاکٹس پرنا کہ بندی کا عمل شروع کیا گیا ھے، اسکے علاوہ شہر بھر میں پکٹس ڈیوٹی لگائی گئی ہیں تا کہ موثر چیکنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جا سکے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کا یہ کہنا تھا کہ اینٹی لفٹنگ سٹاف کی دن رات محنت کا نتیجہ ھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے ان کے کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں