*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ کاسیوریج سسٹم ناکارہ ھونے کے بعد علاقے جہنم زار بن گئے لوگوں کی گندے پانی سے گزرے بغیر اپنے گھروں تک رسائی عملاً ناممکن بن گئی علاقہ کے مکینوں کو روز مرہ کام کاج جاری رکھنے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ھے* شہریوں کا کہنا ھے کہ ابلتے گٹر اور گلیوں میں جمع سیوریج کا پانی ان کیلئے وبال جان بن گیا ھے علاقے گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے ہیں مکین وبائی امراض میں مبتلا ہیں بارش کے دوران سیوریج کا پانی نکاسی کا کوئی راستہ نہ ملنے پر گھروں میں داخل ھو جاتا ھے گلیوں میں پانی جمع ھونے سے پیدل گزرنا بھی محال ھوگیا ھے خواتین اور بچوں کو آنے جانے کے لئے گندے پانی میں رکھی اینٹوں پر پاؤں رکھ رکھ کر چلنا پڑتا ھے اہلیان جھنگ کے عوام نے بد ترین سیوریج سسٹم کے عذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ھے۔۔
17