*جھنگ(جاوید اعوان سے) عالمی تربیت یافتہ کوچ اور سیکرٹری جنرل پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ شان کو روٹری کلب جھنگ کا سپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا*۔دوست احباب اور شاگردوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔ذرائع کے مطابق جشن آزادی سپورٹس پروگرام کی روشنی میں منعقدہ تیر اندازی کے مقابلہ جات میں روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے پریزیڈنٹ ذوالقرنین حیدر جگر نے سیکریٹری جنرل ملک الطاف حسین اور روٹیرین عبد الواحد خان کے ہمراہ عالمی تربیت یافتہ کوچ اور سیکرٹری جنرل پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ شان کو روٹری کلب جھنگ کا سپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا اور باقاعدہ ممبر بناتے ھوئے روٹری پن لگائی اس موقع پر روٹیرین محسن خان لودھی،روٹیرین ملک ارشاد حسین ، صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری روٹیرین انصر علی چوہدری اور وائس پریزیڈنٹ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ حسن شاہد بھی موجود تھے ۔روٹری کلب جھنگ کی قیادت کی جانب سے جھنگ میں آرچری (تیر اندازی) کو فروغ دینے اور سپورٹس میں بہترین خدمات فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔ روٹری کلب جھنگ کا سپورٹس ایمبسیڈر اور روٹری کلب جھنگ کا باقاعدہ ممبر بنا نے پر امان اللہ شان نے روٹری کلب جھنگ کے صدر اور تمام ممبران کا شکر یہ ادا کرتے ھوئے کہا میں روٹری کلب کی قیادت اور ممبران کی خواہشات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔
33