54

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت کا سب رجسٹرار دفتر جھنگ کا اچانک دورہ۔پاس شدہ ای رجسٹریوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا اور سائلین سے پبلک سروس ڈیلیوری اور شفافیت بارے دریافت کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت کا سب رجسٹرار دفتر جھنگ کا اچانک دورہ۔پاس شدہ ای رجسٹریوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا اور سائلین سے پبلک سروس ڈیلیوری اور شفافیت بارے دریافت کیا گیا*۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے پاس شدہ ای رجسٹری کی جانچ پڑتال کیلئے فیلڈ میں موقع کا وزٹ بھی کیا۔بعد ازاں انہوں نے کالونی برانچ سمیت ڈی سی آفس کی تمام برانچوں کا بھی دورہ کیا اور سٹاف سے بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر انہوں نے افسران و سٹاف کو ہدایات جاری کئیں کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔سائلین کو بلا وجہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔برانچوں میں صفائی ستھرائی کا خیال بھی رکھا جائے۔رشوت اور بد عنوانی کی شکایات پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں