*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ کی گلیاں اور سڑکیں گٹروں کے ابلتے ہوئے گندے اور بدبو دار پانی سے تالاب بن گئیں جابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن پھیلنے لگا علاقوں کے لوگ کئی بیماریوں میں مبتلا* میڈیا کی نشاندہی کے باوجود بھی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی جانب سے لاعلمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور اسکے عملہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں سیور لائنز بند اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود بھی لاعلمی کا اظہار کر دیا ذرائع کے مطابق میڈیا نے کئی بار انکو شہر کے مختلف مقامات کی تصاویر بھیجی اور انکے دفتر جا کر بھی نشاندہی کروائی لیکن چیف آفیسر کے کان پر جوں تک نہ رینگی جھنگ سٹی سیٹلائٹ ٹاؤن مرضی پورہ گوجرہ روڈ ٹوبہ روڈ بھبھرانہ محلہ شیخ لاہوری شہید روڈ محلہ رسول پورہ محلہ احمد نگر فاروق اعظم روڈ کے علاوہ 94 مقامات ایسے ہیں یہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی دکھائی دے رہا ھے کئی علاقوں کی گلیوں میں پانی گھروں میں داخل ھو چکا ھے بچے بڑے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں بیماریوں نے جنم لے لیا ہے عوامی سروے کے مطابق میونسپل کمیٹی کے خلاف کئیں علاقوں میں عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب وزیر بلدیات ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے
14