*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کی کرپشن بارے عوام کی طرف سے دی گئیں شکایت کی درخواستیں دفتر سے گم ھونے لگیں۔ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ عوامی مطالبہ*
*.ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کی کرپشن بارے عوام کی طرف سے دی گئیں شکایت کی درخواستیں دفتر سے گم ھونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق شہری نے احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ (ایچ آر ) ڈی سی آفس کے بارے چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک درخواست گزاری جس میں اسکی تقرری اور غیر قانونی ترقی کی انکوائری بارے تحریر کیا تھا اس درخواست کی کاپی برائے انفارمیشن اور ضروری کارروائی ڈپٹی کمشنر جھنگ کو بذریعہ ڈاک مورخہ 22.08.2024 کو ارسال کی تھی مگر وہ درخواست ڈپٹی کمشنر جھنگ کے دفتر سے غائب ہوگئی سائل نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اس سلسلے میں انکوائری کی اپیل کی ھے*
46