*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد جاری ھے.لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ لی*۔اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کونسل حسنانہ میں ماڈل ویلج کا بھی دورہ کیا اور گھروں اور گلیوں کو نمبر لگانے،ڈسٹ بن اور دیگر صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ہر یونین میں صفائی آپریشن جاری ھے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کے صفائی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
26