*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں کی بولی کروائی*۔انہوں نے ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ھونا چاہیے۔ دوکانداروں اور پھڑیوں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ھو اور اسی کے مطابق سبزی اور پھلوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ھے۔سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کے باقاعدگی سے براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ھے تاکہ شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹس پر اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں۔
٭٭٭٭٭٭
9